سرکاری سکولوں میں تعلیم کیساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے

جڑانوالہ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن سرکاری سکولز معیاری سکولز کے تحت گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نشاط سینما چوک میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی 1122 سردار خان بہادر ڈوگر،سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکیریم،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز،اساتذہ اکرام اور طلبا نے شرکت کی تقریب میں ایم پی اے و چیئر مین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122سردار خا ن بہادر ڈوگر اور سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم نے بچوں کے داخلہ فارم پر کرکے باقاعدہ داخلہ مہم کا آغاز کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے میدان میں مزید بہتری کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتھک محنت اور جدو جہد و لگن کی بدولت سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے سرکاری سکولوں میں تعلیم کیساتھ ساتھ تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تقریب میں مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈرز طلبا کو انعامات سے نوازا اور بچوں میں سکول یونیفارم و شوز بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں