ستمبر میں فیصل آباد کے مختلف حادثات،470افراد جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران فیصل آباد میں مختلف حادثات میں 470 افراد زندگی کی بازی ہار گئے’ ریسکیو کو گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 13441 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 2560روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 9216 میڈیکل، 132آگ لگنے، 257کرائم، 15ڈوبنے، 3عمارت گرنے اور 977دیگر متفرق ریسکیو آپریشنز پر رسپانس کیا، اس کے علاوہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے 165 میتوں کو عزت و احترام کے ساتھ گھروں میں منتقل کیا۔ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ 114کالز پر پرندوں اور مختلف جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ مختلف ایمرجنسی کے دوران 13399متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 7643کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ 5286افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ مختلف ایمرجنسیز کے دوران مجموعی طور پر 470افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں