فیصل آباد میں آج پھر چوروں،ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم،34وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید34وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق وارث پورہ دستگیر پورہ کے قریب طالب حسین سے40ہزار وفون، عباس پورہ کے قریب بشیر سے 30ہزار و فون چھین لیا، گورنمنٹ گرلز کمیونٹی مڈل پرائمری سکول سے قیمتی سامان چوری،261ر۔ب کے منور حسین کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری،87گ ب کے صابر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،83ج ب کے تسنیم عارف سے نقدی و فون چھین لیا، ساہیانوالہ پل کے قریب علی سے نقدی وفون چھین لیا، 410گ ب کے غلام فرید کے زیر تعمیر گھر سے ٹی آر گارڈر چوری، غوثیہ آباد کے غضنفر عباس سے نقدی وفون چھین لیا، میاں پارک کے زاہد مجید کے گھر کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ اور زیورات چوری، افشاں کالونی کے قریب کاشف سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی، 121گ ب کے قریب طاہر سے موٹرسائیکل چھین لی، 442گ ب کے زاہد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، مچھلی فارم ستیانہ روڈ پر عثمان سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی گئی، نشاط آباد کے قریب فرید سے نقدی وفون چھین لیا، گرین ولاز کے عرفان عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے تھے عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 6تولے زیورات، نقدی و سامان لے گئے، ملت ٹائون کے معاذ سے50ہزار وفون چھین لیا، بھٹہ سٹاپ کے قریب کاشف کی ہمشیرہ سے سوا لاکھ’ طلائی انگوٹھی چھین لی، مقبول ٹائون کے امجد کے گھر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، 266ر۔ب کے علی کے گھر سے گھریلو ملازمہ زیورات نقدی لے اڑی اور دیگر وارداتوں میں بھاری مالیت کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جھمرہ عید گاہ روڈ سے فیض، 77گ ب کے عامر، پنجاب ہائوسنگ کالونی سے محمد اسلام، ناظم آباد کے منیر، کوہ نورپلازہ سے ساجد علی، اظہر ٹائون کے جمیل،71ج ب کے شفقت ، بھائی والا کے رضوان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں