گلوکار ملکو کا نیا گانا “نووی گڈی” ریلیز کردیا گیا

لاہور (شوبز نیوز) گلوکار ملکو (Malkoo) کا نیا گانا “نووی گڈی” ریلیز کردیا گیا ہے ۔ گانے کی شاعری اور کمپوزیشن بھی ملکو نے ہی لکھی اور تیار کی ہے ۔ گانے کی موسیقی مجتبی علی نے ترتیب دی ہے ۔ گانے کی ویڈیو جووی علی نے ڈائریکٹ کی ہے۔ گلوکار ملکو (Malkoo) پاکستانی پنجابی اور سرائیکی لوک/ پاپ موسیقی کے مشہور گلوکار ہیں۔ وہ خاص طور پر ٹپے، مہیا اور روایتی پنجابی گانوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں