افتخار احمد نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

لاہور (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے آل رائونڈر افتخار احمد نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو دے دیا۔لاہور قلندرز سے شکست کے بعد زلمی کے آل رائونڈر افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو جاتا ہے انہوں نے شاندار بیٹنگ کی ہے۔ افتخار احمد نے کہا کہ لائٹ کی وجہ سے گیند نظر نہیں آئی جس کے باعث کیچ ڈراپ ہوا، ہار کے بعد اکثر غلطیاں سامنے آتی ہیں، ہم چیمپئنز کی طرح کھیلیں گے۔آل رائونڈر نے کہا کہ ٹیم کا کمبینیشن بہترین ہے، تمام کھلاڑی مل کر پرفارم کررہے ہیں، فائنل میں تماشائیوں کی آمد کی اجازت ملنا خوش آئند ہے، کراڈ کے سامنے کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اب بولنگ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہوں، جدید کرکٹ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مہارت ضروری ہے۔پی ایس ایل 11 کے 38ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں