لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائلی روسو کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے میچ میں اچھی بولنگ نہ کرسکے ۔کراچی کنگز سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رائلی روسو نے کہا کہ بڑا ہدف دیا لیکن ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس نے اچھی بیٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز کی نسبت پہلی اننگز میں بیٹنگ کرنا مشکل تھا۔رائلی روسو کا کہنا تھا کہ خواجہ نافع اور حسن نواز باصلاحیت کھلاڑی ہیں، کسی ایک سیزن میں پرفارم نہ کرنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی نہیں جانچ سکتے۔




