لندن (سپورٹس نیوز) ویں لندن میراتھون میں لانگ ڈسٹنس رننگ کی نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، جہاں تاریخ میں پہلی مرتبہ دو کھلاڑیوں نے کسی آفیشل میراتھون کو 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔کینیا سے تعلق رکھنے والے سباسٹین ساوے نے ایک گھنٹے 59 منٹ اور 30 سیکنڈز کے ناقابل یقین وقت کے ساتھ نہ صرف ریس جیتی بلکہ ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ان کے تعاقب میں ایتھیوپیا کے یومیف کجیلچا رہے جنہوں نے ایک گھنٹے 59 منٹ اور 41 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل میراتھون کا آفیشل ورلڈ ریکارڈ 2 گھنٹے 35 سیکنڈز تھا، جو کیلون کپٹن نے 2023 کی شکاگو میراتھون میں بنایا تھا۔اگرچہ ماضی میں ایلیوڈ کپکوجی نے ایک غیر سرکاری دوڑ کے دوران ایک گھنٹے 59 منٹ اور 40 سیکنڈز میں فاصلہ مکمل کیا تھا، لیکن وہ ریکارڈ آفیشل سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ اب سباسٹین ساوے آفیشل طور پر 2 گھنٹے کی حد توڑنے والے دنیا کے پہلے رنر بن گئے ہیں۔




