فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بے اولادی کے طعنوں سے تنگ آ کر خاتون کی گلے میں رسہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نساء امین کی شادی کچھ عرصہ قبل مراد آباد گلی نمبر2 کے رہائشی یوسف سے ہوئی، تاہم اس کے ہاں ابھی تک اولاد نہ ہوئی تھی جسکی وجہ سے سسرال میں خاتون کو بے اولادی کے طعنے دیئے جاتے تھے۔ گزشتہ روز دوبارہ جھگڑا ہوا تو 26سالہ نساء امین نے گلے میں رسہ ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی’ جب خاتون کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آئی تو اہل خانہ نے کمرہ میں دیکھا تو اسکی نعش پنکھے سے جھول رہی تھی۔ تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




