کامیابی کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی، اظہر محمود

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ نے مزید کہا کہ آکشں کے وقت سب نے کہا تھا کہ پشاور زلمی ہلکی ٹیم ہوگی، ہمارا کامبی نیشن اتنا اچھا بن گیا ہے کہ بینچ کو موقع نہیں دے پائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پشاور زلمی کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، پلیئرز کے بارے میں جانتا ہوں۔اظہر محمود نے کہا کہ ہم پلان بناسکتے ہیں لیکن اہم چیز گرائونڈ میں پلان کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں