لاس اینجلس (سپورٹس نیوز) امریکا کی مایہ ناز سپرنٹر ایلسن فیلکس نے 40 برس کی عمر میں ایک بار پھر میدان میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے اور ان کی نظریں اپنے آبائی شہر میں منعقد ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس 2028 پر مرکوز ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق اولمپکس کی تاریخ میں خواتین اتھلیٹکس میں سب سے زیادہ 11 تمغے جیتنے والی ایلسن فیلکس اس سے قبل 2022 کی عالمی چیمپئن شپ میں آخری بار شریک ہوئیں جبکہ انہوں نے 2024 میں اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا۔ایلسن فیلکس کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس ان کے لیے زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع ہے، جو انہیں دوبارہ ٹریک پر لے آیا ہے۔




