ممبئی (شوبز نیوز)ممبئی میں ہونے والی ایک رنگارنگ میوزیکل تقریب اس وقت یادگار بن گئی جب بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے بیٹے جنید خان کی آنے والی فلم والی فلم ایک دن کے حوالے سے گفتگو اور پرفارمنس دیکھ کر جذباتی ہوگئے اوران کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔تقریب کے دوران جیسے ہی فلم کی پرفارمنسز شروع ہوئیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ فلم کی ہیروئن سائی پلوی نے مسکراتے ہوئے ان سے بات کر کے ماحول کو ہلکا کرنے کی کوشش کی، جبکہ جنید خان بھی اپنے والد کے قریب بیٹھے جذباتی لمحے کو محسوس کرتے رہے۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اسے باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کی مثال قرار دیا۔دوسری جانب سائی پلوی بھی اس تقریب میں خاصی جذباتی نظر آئیں۔




