کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ساتھی اداکارہ دنانیر مبین کی ایکنی مسائل پر حمایت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر نے دنانیر مبین کی جانب سے ایکنی (دانوں) کے ساتھ جدوجہد کی ویڈیو شیئر کرنے پر ان کی حمایت کی ہے۔دنا نیر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بغیر فلٹر کے تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی جلد کے صاف ہونے سے لے کر بریک آٹس اور شدید ایکنی کا شکار ہونے تک کے سفر کو دکھایا۔انہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میں ہمیشہ اپنی فلٹر والی تصاویر جیسی نہیں دکھتی، لوگ تنقید کرتے ہیں اور کبھی کبھی ہم بھول جاتے ہیں کہ ان تصویروں کے پیچھے اصل لوگ ہوتے ہیں۔




