جونیئر ایشیا ہاکی کپ،تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)جونیئر ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کیلئے قومی انڈر 18ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ۔نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں 25مئی تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں چھ گول کیپرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کسٹمز کے غلام مصطفی، آرمی کے مزمل عمر، سندھ کے نعمان خان، پنجاب کے حمزہ خالد، گلگت بلتستان کے میثم عباس اور بلوچستان کے حنیف شاہد شامل ہیں۔ڈیفنڈرز اور مڈ فیلڈرز میں عاصم حیدر، حسن اکبر (کسٹمز)، مزمل سعید (آرمی)، نعمان حنیف (پنجاب)، روحان خان (سندھ)، احسان، عزیر، حسن نیاز (کے پی کے)، عثمان بیگ، اسنان خان، زمان گجر (کسٹمز)، وقاص نعیم، امان حسین، عبداللہ، شاہد اللہ (پنجاب)، عثمان اصغر (آرمی)اور عثمان غنی (سندھ)شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں