ویلنگٹن(سپورٹس نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایمیلیا کر 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی، صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس بھی سکواڈ میں شامل ہیں، صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس آخری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد دونوں کرکٹرز ریٹائر ہو جائیں گی۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ویمن ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔




