عامر خان نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کی تصدیق کر دی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کی تصدیق کردی ہے۔ حالیہ انٹرویو میں اداکار عامر خان نے تصدیق کی ہے کہ کامیاب فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل تیار ہورہا ہے اس پروجیکٹ پر ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اور مصنف ابھیجیت جوشی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہانی فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے10سال کے قفے کے بعد اصل کرداروں کے گرد شکل دی گئی ہے۔عامر خان نے کہا کہ اسکرپٹ پہلے ہی سن چکے ہیں جسے ابھی بہتر کیا جارہا ہے۔اداکار نے وضاحت کی کہ دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر مبنی پروجیکٹ کو فی الحال روک دیا گیا کیونکہ ٹیم اسکرپٹ ڈرافٹ سے مطمئن نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ راج کمار ہیرانی اب تھری ایڈیٹس دو کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ہم تینوں عامر خان، شرمن جوشی اور میں اب کافی بوڑھے ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں