وارداتیں عام،پولیس ناکام،آج پھر59وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم، آج پھر مزید 59وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا جبکہ اوباش افراد نے دو سگی بہنوں سمیت 8خواتین اور 3لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ کے ہاشم کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم ملزمان، جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد کے رفیق کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم ملزمان، غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان ٹائون کی نادیہ کی بیٹی (ت) کو ملزمان علی وغیرہ، چوہڑ ماجرہ کے رمیض کی بیٹیاں 18سالہ (ع) اور 16سالہ (الف) گھر سے بازار گئیں واپس نہ آئیں، سرگودھا روڈ کے دلاور کی اہلیہ (الف) گھر سے کالج گئی واپس نہ آئی، 102ج ب کے بشارت کی بیٹی (ع) کو ملزم عبدالرحمان، تھانہ ایئر پور ٹ کے علاقہ 67ج ب کے شفیق کی اہلیہ (ز) کو نامعلوم، 66ج ب کے ثاقب کی اہلیہ (س) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا جبکہ صدر کے علاقہ 228ر۔ب کے اللہ دتہ کا بیٹا ساجد، چک جھمرہ کے حفیظ کا بھانجہ حبیب صابری اور سرگودھا روڈ کے علاقہ عثمان ٹائون کی عابدہ پروین کا بھتیجا محمد عمر گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال سے ڈاکٹر تحریم کے دفتر کے چور قیمتی موبائل فون لے اڑا، ضلعی کچہری کے قریب عقیل سے 72ہزار، پٹھان والا اضافی آبادی کے ارسلان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، بائو والا کے قریب ابرار سے 40ہزار وفون چھین لیا، راجہ ٹائون کے محمدعلی سے 7ہزار وفون، سدھو پورہ کے سجاد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، فتح آباد کے قریب عاطف صدیقی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان چوری، 214ر۔ب کے رمضان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’کینال روڈ پر سجاد علی اور اس کی اہلیہ سے زیورات’ نقدی چھین لیے، شیخوپورہ روڈ پر سمیع الرحمان کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، مانانوالہ کے قاسم سے نقدی وفون، محلہ حیدر آباد کے قریب محمد عمران سے16ہزار وفون چھین لیا، فاروق ٹائون سے اسحاق کے گھر کا صفایا کر دیا، پیرڈائز ویلی کے قریب محمد شعیب کو لوٹ لیا،سٹی جھمرہ کے عمیر کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، المعصوم ٹائون کے علی رضا سے نقدی وفون، راجہ چوک کے منور سے فون، سمن آباد کے اعجاز سے نقدی وفون، مظفر کالونی کے حسیب الرحمان کے گھر سے بکرے چوری، بنک چوک سمن آباد کے عبدالرحمان کے گھر سے بکرا چوری، 263ر۔ب کے افضل سے نقدی وفون، اعوان والا پل کے قریب ساجد سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، ٹول ٹیکس کے قریب الیاس سے 23ہزار’ فون، جڑانوالہ روڈ آخری سٹاپ کے قریب عبدالرحیم سے 35ہزار وفون، 71ج ب کے عمران کے گھر سے نقدی، زیورات چوری، 69ج ب کے شان سے 12ہزار وفون، 63ج ب کے نفیسہ بیگم کے ڈیرہ سے گندم کی بوریاں چوری، 276ج ب کے محسن علی کی حویلی سے مویشی چوری، نڑ والا بائی پاس کے قریب قاسم خان کی دکان سے فون چوری، جڑانوالہ طارق سویٹس کے قریب کاشف علی سے 71ہزار چھین لیا، 238گ ب کے بابر ظہیر سے نقدی، 126گ ب کے میاں محمد حامد کے ڈیرہ سے مویشی، 97گ ب کے معظم سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے، 436گ ب کے ذوالفقار علی کی حویلی سے بکرے چوری، 378گ ب کے ہارون کے گودام سے سامان چوری، 266ر۔ب کے شریف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 75ر۔ب کے تنویر حسین سے سوا لاکھ چھین لیے، قصبہ تاندلیانوالہ کی آسیہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، گڑھ کے ظفر کی حویلی سے مویشی چوری، 197گ ب کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے صدام حسین، ضلع کچہری سے الطاف، لاہور سویٹس کے باہر سے محمد علی، ملت ٹائون کے ابراہیم، 275ج ب کے اعظم طاہر، 59ج ب کے شہباز، 67ج ب کے عرفان، تھانہ ایئرپورٹ سے سمیع اللہ، 527گ ب کے نذیر احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیو ں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں