فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری عمران اﷲ تتلہ کے بڑے بھائی’ سابق ایم این اے چوہدری اعجاز ورک ایڈووکیٹ’ چوہدری نواز ورک’ چوہدری خالد ورک اور چوہدری عابد ورک کے بہنوئی چوہدری عرفان اﷲ تتلہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج بعدازنماز ظہر فیضان مدینہ سوساں روڈ میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی رہائش گاہ ذیشان سنٹر نزد جامع مسجد طلحہ خیابان کالونی نمبر2 میں ہے۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔




