سعودیہ میں وژن2030ئ منصوبہ پر عملدرآمد

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030کے آخری مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی کونسل آف اکنامک اینڈ ڈویلپمنٹ افیئرز کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کا اہم اصلاحاتی منصوبہ وژن 2030رواں سال اپنے تیسرے اور آخری مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔کونسل کے اجلاس میں وژن 2030سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنانا اور معاشرے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔لندن سے شائع ہونے والے عرب اخبار الشرق الاوسط کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ عالمی معاشی اور سیاسی بے یقینی کے باوجود وژن 2030 نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہو ا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبے کے آغاز سے اب تک اور آئندہ بھی اس کی سب سے اہم سرمایہ کاری سعودی شہریوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں