فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زہریلاکھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ، جہاں ڈاکٹرز ان کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں، بتایا جاتا ہے کہ 203ر۔ب کے رہائشی خادم حسین کے گھر والوں نے گزشتہ شام بازار سے کھانا منگوا کر کھایا جس کے کھاتے ہی اس کی اہلیہ40سالہ صغراں بی بی، 25سالہ بیٹی عائشہ،16سالہ بیٹا احمد اور12سالہ بیٹی شائستہ کو قے اور دست آنے شروع ہوگئے، حالت غیر ہونے پر اہل محلہ نے فوری طور طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹر ان کے معدے واش کر کے زندگیاں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔




