معمولی جھگڑا،دوستوں نے گھر سے بلا کر دوست کو مارڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 66 ج ب دھاندرہ میں معمولی جھگڑے پر دوستوں نے گھر سے بلا کر دوست کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی’ 66 ج ب کی رہائشی بانو بی بی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے خاوند اشرف ولد سبحان کا ملزمان ملک علی وغیرہ سے معمولی جھگڑا ہوا تھا اور گزشتہ روز ملزمان ملک علی وغیرہ اسکو گھر سے بلا کر لے گئے اور نامعلوم مقام پر رکھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہو گئی تو نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا۔ گزشتہ شام اشرف کی نعش ملی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں