منشیات کیس کا ملزم سنٹرل جیل کے واش روم میں گر کر جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سنٹرل جیل کے واش روم میں گر کر منشیات کے مقدمہ میں ملوث 52سالہ حوالاتی زندگی کی بازی ہار گیا۔ جیل انتظامیہ نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ماموں کانجن کے منشیات کے مقدمہ میں ملوث حوالاتی اظہر ولد گلشیر واش روم میں گیا جہاں وہ اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔ جیل حکام نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکوئوں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں