فن تعمیر کسی بھی قوم اور تہذیب کی پہچان ہے

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ فنِ تعمیر کسی بھی قوم اور تہذیب کی پہچان ہوتی ہے،جدید عمارتوں میں سہولت، رسائی اور انسانی ضرورتوں کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کو انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان کنونشن و نمائش 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ فنِ تعمیر کسی بھی قوم اور تہذیب کی پہچان ہوتی ہے۔ بادشاہتیں ختم ہو جاتی ہیں مگر الحمرا، قرطبہ، بادشاہی مسجد اور تاج محل جیسی عمارات اپنی شناخت برقرار رکھتی ہیں۔ آرکیٹیکچر کسی قوم کے لیے لافانی شناخت اور اس کے تشخص کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے کئی شہروں کی پہچان ان کی منفرد تعمیرات سے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں