فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پرآج کا دن دوران سروس وفات پانے والے پولیس افسران کے نام۔ فوت شدہ پولیس افسران کی فیملیز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد زرعی یونیورسٹی میں کیا گیا۔ آر پی او فیصل آباد فوت شدگان پولیس افسران کے بچوں میں گھل مل گئے۔ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں دوران سروس وفات پانے والے پولیس ریجن فیصل آباد کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ فوت شدہ پولیس افسران کی فیملیز کے اعزاز میں تحائف اور کھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل صاحبزادہ بلال عمر، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ، ایس ایس پی آر آئی بی میاں محمد اکمل، ایس پی لیگل محمد اشرف ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال، ٹائون ایس پیز، دیگر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کی معروف شخصیات محمد اسلم بھلی اور حاجی محمد عابد حسین کی شرکت۔ فوت شدگان افسران کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش اور ان کے اہلخانہ کی بھرپور شرکت، معروف شاعر احمد سعید اور عارف بخاری کی شرکت، مشاعرے کے ذریعے فوت شدگان افسران کو خراجِ تحسین پیش۔ فیملیز کی تفریح کیلئے قوالی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ننھے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔تقریب میں فوت شدگان افسران کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانتداری اور فرض شناسی کو اجاگر کیا گیا۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ فوت شدہ اہلکاروں کے ورثا کو ہر تقریب میں یاد رکھا جائے گا۔ گھر کے سربراہ کے بغیر بچوں کو پالنا والدہ کا کڑا امتحان ہے۔ وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس افسران ہمیشہ زندہ رہیں گے، پولیس فورس اپنے فوت شدگان افسران کے خاندانوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑی ہے۔ فوت شدگان پولیس افسران اہل خانہ کیلئے محکمہ پولیس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔




