اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ اصلاحاتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کراچی بندرگاہ پر جنرل کارگو جہازوں کی آمد و رفت میں وسعت آئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ایم وی ارلن کی کامیاب برتھنگ عمل میں آئی ہے، جو پاکستان کے بحری شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ملک کی بندرگاہی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں کراچی بندرگاہ پر صرف کنٹینرز کی ٹرانس شپمنٹ ہوتی تھی تاہم اب جنرل کارگو جہاز کی آمد سے اس دائرہ کار میں نمایاں وسعت آئی ہے۔




