فیصل آباد میں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی47وارداتیں’14خواتین اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو چھا گئے، آج پھر مزید 47وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 14خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ اسلام نگر کی حمیرا کوثر کی بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان، مدینہ ٹائون کے علاقہ204چک کے ظفر اقبال کی بیٹی (غ) کو نامعلوم ملزمان، مدینہ ٹائون. کے علاقہ جڑانوالہ روڈ لاہور سویٹس کے باہر سے بلقیس بی بی کی بیٹی (م) کو نامعلوم، سرگودھا روڈ کے علاقہ نیو گرین ٹائون کی آصف کی بیٹی (ص) کو ملزمان ابو بکر وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب نلکہ کوہالہ کے امتیاز کی بیٹی (ح) کو نامعلوم ملزمان، سمن آباد کے علاقہ بلاک نمبر4 کے ندیم کی بیٹی (ط) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ ککوآنہ کے جاوید مسیح کی اہلیہ (ش) کو ملزمان جمیل وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ 93گ ب کے اشرف کی بہو (ن) کو نامعلوم، ستیانہ کے علاقہ 231گ ب کے لیاقت کی بہو (ح) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے ریاض کی بیٹی (م) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے ریاض کی بیٹی (م) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ 414گ ب کے علی رضا کی ہمشیرہ (گ) کو نامعلوم، کُر کے علاقہ 552گ ب کے علی اکبر کی اہلیہ (س) کو ملزمان وقاص وغیرہ، سمندری کے علاقہ قاسم روڈ کی خالدہ پروین کی بیٹی (الف) کو ملزمان دانش وغیرہ اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 200ر۔ب کے رضوان کا بھائی عمران گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان کو اغواء کر لیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اقبال اسٹیڈیم کے قریب عامر سے 25ہزار وفون، غلام رسول ٹائون کے علی اکبر سے 50ہزار وفون، جھال پل کے قریب راشد سے ایک لاکھ 18ہزار وفون، 202ر۔ب کے سردار حیدر کی حویلی سے مویشی چوری، غلام محمد آباد نمبر2 کے خالد مقصود کی حویلی سے 6لاکھ کے مویشی چوری، 7ج ب کے عبدالشکور کے گھر کا صفایا کردیا’ 50ج ب کے احسن کی حویلی سے قیمتی سامان چوری، جوہر کالونی کے قریب وسیم سے 30ہزار وفون چھین لیا، پنج پلیاں کے قریب آصف سے 20ہزار وفون، فیصل گارڈن کے قریب عثمان طاہر کے گھر سے 7تولے زیورات ‘3لاکھ چوری، شاہین چوک کے قریب قاسم سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 189ر۔ب میں افتخار کے کھیتوں سے درخت چور لے اڑے’ ملک فلور مل چوک کے قریب معاذ الرحمن کی شاپ سے سامان چوری، 243ر۔ب کے خان محمد سے 20ہزار وفون، لیاقت ٹائون کے باسط کی شاپ سے سامان چوری، ستیانہ روڈ زم زم مل کے قریب فرہاد علی سے15ہزار وفون، 214ر۔ب کے محسن علی سے 15ہزار وفون، 215ر۔ب کے فرید عباس کے گھر سے زیورات، قیمتی سامان چوری، گلبرگ والی کے قریب مدثر کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، 68موڑ کے قریب نوید کی شاپ سے قیمتی سامان چوری، 102گ ب کے رحمت اللہ کی دکان سے سامان چوری، اواگت کے قریب عبدالواحد سے60ہزار وفون، 39گ ب کے عاشر کی حویلی سے قیمتی جانور چوری، 656گ ب کے ارشد سے 25ہزار وفون چھین لیا، 229ر۔ب کے مرتضیٰ سے 70ہزار وفون، 76گ ب کے سہیل سے56ہزار و فون، قصبہ سمندری کے فدا حسین سے19ہزار و فون، 443گ ب کے بلال رفیق کی حویلی سے بکرے چوری، 172گ ب کے شاہد محمود کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری،443گ ب کے وقاص سے90ہزار و فون،211گ ب کے مزمل اقبال سے80ہزار وفون، 375گ ب کے حشمت علی سے 2لاکھ چھین لیے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے عدیل، پرائم ہوٹل کے قریب عامر، ڈی گرائونڈ سے طارق، نثار کالونی کے سمیر علی، 59ج ب کے شاہزیب ، جڑانوالہ کے لطیف،236گ ب کے سعید احمد، ٹھٹھہ بیگ کے صفدر علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں