اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک کو گزشتہ روز ایل این جی گیس موصول ہو چکی ہے جس کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،حالیہ لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ سسٹم کی خرابی نہیں بلکہ گیس کی کمی تھی۔جاری بیان میںانہوں نے بتایا کہ 13اور 14اپریل کو پانچ، پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی، جبکہ 17،18اور 19اپریل کو لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی،بعد ازاں 19اپریل سے 29اپریل تک لوڈ شیڈنگ کو کم کر کے دو سے ڈھائی گھنٹے تک محدود رکھا گیا۔اویس لغاری نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کے دور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا تھا تاہم چھ سال بعد دوبارہ اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوںنے بتایاکہ اس کی ایک بڑی وجہ گیس کی فراہمی میں کمی اور عالمی حالات تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اگر بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیزل یا فرنس آئل استعمال کیا جاتا تو بجلی کی قیمت بہت زیادہ بڑھ جاتی اور اس کا بوجھ صارفین پر پڑتا۔وزیر توانائی نے بتایا کہ اس وقت پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر تقریباً 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے




