بروقت شادی انسان کیلئے ضروری ہے’ مہرالنساء اقبال

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہر النسا اقبال نے نوجوان اداکاراں کو شادی کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کے اہم فیصلے مناسب وقت پر کرنا نہایت ضروری ہوتے ہیں۔ڈرامہ سیریل عشقیہ اور میرے بن جا سے شہرت حاصل کرنے والی مہر النسا اقبال حال ہی میں ایک پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کم عمری میں شادی کے اپنے تجربے پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے بتایا کہ بر وقت شادی کرنا زندگی کے توازن کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کام زندگی کے مناسب مرحلے پر ہونا چاہیے، جلدی شادی کرنا اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ وقت کے ساتھ انسان کی سوچ، ترجیحات اور معیار بدل جاتے ہیں، جس کے باعث بعد میں شادی کا فیصلہ مشکل ہو سکتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ پیشہ ورانہ اور گھریلو زندگی کو بیک وقت کامیابی سے چلایا جا سکتا ہے اور وقت کے ساتھ چیزیں بہتر ہو جاتی ہیں۔مہر النسا اقبال کا کہنا ہے کہ شادی کے حوالے سے توقعات کو حقیقت پسندانہ بنانا ضروری ہے، میری اپنی بھی بہت سی توقعات تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں