صفدر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر صفائی کی صورتحا ل ناقص

صفدرآباد(نامہ نگار)امامیہ کالونی کا چھپڑ ریلوے کی کارکردگی کا منہ کھولنے لگا،ریلوے ملازمین صرف تنخواہیں بٹورنے میں مصروف ،شہر کی خوبصورتی جائے بھاڑ میں،اسٹیشن کی حالت بھی ابتر ،خاکروب ایک ہے کام چار اسٹیشنز پر کرتا ہے۔فاروق آباد ،بہالیکے،صفدرآباد،مومن اس ریلوے اسٹیشنز پر بیچارہ جھاڑو لگا لگا کر تھک جاتا ہے ۔دوسری طرف دیگر ملازمین ہیں ،ایسٹ کیبن کے بالکل قریب امامیہ کالونی ہے وہاں کے رہائشی اپنے گھروں کا گندہ پانی کیبن کے قریب چھپڑ میں دھکیل رہے ہیںیہ چھپڑ شروع میں ایک دو فٹ تھا اب پھیل کرایک ایکڑپر قبضہ جما چکا ہے ،کئی بار میونسپل کمیٹی کو کہا گیا کہ اس چھپڑ کا کچھ کریںمگر خاموشی، ریلوے سے کہا گیا کہ کچھ کریںمگر خاموشی۔تو عوام کس سے کہیں کوئی ادارہ ہی بتا دیں وہاں چلے جاتے ہیں۔ریلوے لائن جب چھپڑ میںڈوب جائے گی پھر ہوش کرو گے ،جب چھپڑ سے جراثیم ڈیزیززپھیلائیں گے، لوگ بیمار ہو تے چلے جائیں گے، ہسپتال میں جگہ نہیں ملے گی پھر ہوش کرو گے۔اب سرکار ہی بتا دے اس صورتحال میںکیا بنے گا۔اسسٹنٹ کمشنر عدیل اسلم ایکشن لیں،نا اہل ملازمین کے خلاف بھرپور کارروائی کریں،چھپڑ کیوں بنا تحقیقات کروائی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں