فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کے شہدا اور غازیوں کے بچوں کیلئے ڈویژ نل پبلک سکول و کالج،ڈویژنل ماڈل کالج اور ساندل کالج میں داخلہ کے وقت فیس میں خصوصی رعایتی پیکج دے دیا گیا اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول مرزا انجم کمال کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنیکی تقریب منعقد ہوئی۔ایم او یو کے تحت شہید کے ایک بچے کی مکمل فیس معاف، ایوننگ کلاسز میں داخلہ کے لئے 2بچوں کی فیس معاف،غازی اور دیگر افسران و ملازمین کے ایک بچے کی ٹیوشن فیس میں 50فیصد رعایت دی گئی ہے۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کے خاندانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے اسی مقصد کے ایم او یو سائن کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ہائی وے پٹرول نے کمشنر فیصل آباد کا شکریہ اداکیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،ڈائریکٹر سکولز سیل/ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر ذیشان احمد،پرنسپلز پبلک سکولز بھی موجود تھے۔




