فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مختلف اوقات میں 531 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل کے دوران ریسکیو1122 کو مجموعی طور پر ایمرجنسی کی 13889 کالز موصول ہوئیں جن میں 2847 ٹریفک حادثات’ 9431 میڈیکل ایمرجنسی’ 197 آگ لگنے’ 4ڈوبنے’ 14 عمارتیں گرنے’ قتل’ اقدام قتل’ فائرنگ’ خودکشی سمیت لڑائی جھگڑے کی 258 اور 628 متفرق واقعات میں 13804 افراد کو ریسکیو کیا۔ 8013 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اور 5260 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ تاہم اسی دوران مجموعی طور پر 531 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 22 افراد چل بسے۔ علاوہ ازیں ریسکیو1122 نے 89جانوروں اور پرندوں کو بھی ریسکیو کر کے انکی جانیں بچائیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو1122 نے مختلف حادثات وایمرجنسی کے واقعات میں 5 سے 7 منٹ کے دورانیہ کو برقرار رکھا۔




