مبینہ پولیس مقابلہ،100سے زائد مقدمات کا اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سمندری کیساتھ مبینہ مقابلہ میں 100سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کے چار ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر سمندری سی سی ڈی کے انچارج حافظ عامر عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خطرناک اشتہاری ملزمان ظہیر ولد فرید سکنہ لاہور کی گرفتاری کیلئے 465گ ب کے قریب چھاپہ مارا تو اشتہاریوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی جبکہ فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس کی شناختی ظہیر ولد فرید سکنہ لاہور کے نام سے ہوئی جو کہ100سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں