غالب مارکیٹ میں سلنڈروں سے بھرا ٹرک لوٹنے والے ملزمان گرفتار

لاہور( بیوروچیف) غالب مارکیٹ سے تین ملزمان کے گیس سلنڈر سے بھرا ٹرک لوٹنے کے واقعہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق فریقین میں لین دین کا معاملہ چل رہا تھا، ملزمان نے مل کر زبردستی فریق اول کا سلنڈروں سے بھرا ٹرک اپنے اڈے پر اتروا لیا تھا ۔ پولیس کے مطابق واردات دو روز قبل گلبرگ کے علاقے میں ہوئی۔ ملزم ساجد، ساحل اور حمزہ کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں