کرپشن کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ مدثر قادر نوکری سے فارغ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا پولیس لائنز کمپلیکس میں اردل روم کا انعقاد۔اردل روم کے دوران پولیس افسران و اہلکاران شوکاز نوٹسز، انکوائری،اوراپیل ہائے کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔اردل روم میں انسپکٹر مدثر قادر ضلع فیصل آباد،لیڈی کانسٹیبل رخسانہ جبین ضلع فیصل آباد کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ ASIغازی خادم حسین ضلع فیصل آباد کی رینک میں تنزلی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل اور ASIمحمد اسلم ضلع جھنگ کی 6ماہ کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کیے۔ IPعامر مشتاق، SIمحمد علی، ASIمقصود عالم، ASIطاہر حسین، HC عامر شہزاد،کانسٹیبل خالد سعید کو سنشور کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرانے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے اور کسی بھی افسر یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔کرپٹ،نااہل اور غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ کرپٹ پولیس افسران کے خلاف خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا۔محکمانہ نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں