لاہور (بیوروچیف) انسداد پولیو مہم 18 مئی سے شروع ہوگی ،22 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم میں مجموعی طور پر 5 ہزار 825 موبائل پولیو ٹیمیں حصہ لیں گی، جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائیں گی ،ڈپٹی کمشنر نے مہم کو موثر بنانے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور محکمہ صحت سے تجاویز طلب کر لی ہیں، جبکہ یونین کونسل میڈیکل افسران کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دئیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق اس انسداد پولیو مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے گی جبکہ مہم ممکنہ طور پر 5 سے 7 روز تک جاری رہے گی۔




