سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کے علاقے لیاقت کالونی میں جعلی عامل میاں بیوی نے گھر کا صفایا کردیا۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مدعی کے مطابق ملزمان نے گھر کی خواتین کو یقین دلایا کہ کاروبار اور گھر پر کالا جادو ہے، کالا جادو کا توڑ کرنے کے بہانے ملزمان گھر سے رقم اور زیورات لے گئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔




