کوئٹو (مانیٹرنگ ڈیسک)ایکواڈورنے کولمبیا سے آنے والی تمام درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ اقدام کولمبیا سے آنے والی تمام اشیا یا وہاں سے بھیجی جانے والی مصنوعات پر لاگو ہوگا، جس کا تعین ان کی کسٹمز ویلیو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔حکومت کا کہنا تھاکہ اس فیصلے کا مقصد سرحدی سکیورٹی اور کسٹمز کنٹرول کو مضبوط بنانا ہے۔ تاہم تیل و توانائی جیسے اسٹریٹجک شعبوں کے علاوہ عارضی درآمد، کسٹمز ٹرانزٹ اور ری ایکسپورٹ جیسے خصوصی نظام اس پابندی سے مستثنی ہوں گے، جبکہ نجی سیاحتی گاڑیوں کو بھی اس سے باہر رکھا گیا ہے۔یہ ٹیرف، جسے “سکیورٹی سرچارج قرار دیا گیا ہے، حالیہ مہینوں میں بتدریج بڑھایا گیا، فروری میں 30 فیصد سے بڑھ کر مارچ میں 50 فیصد اور اب 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔




