اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 11کے فائنل میں پہنچنے والی پشاور زلمی ٹیم کے اعزاز میں ہائیر پاکستان اور چیئرمین پشاور زلمی جاوید افریدی نے عشائیہ دیا اس موقع پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں روایتی کھانوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں نے خوشگوار لمحات گزارے۔ ماحول دوستانہ اور مثبت رہا، جو فائنل سے پہلے ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا۔پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے روایتی کھانوں سے لطف اٹھایا۔




