لاہور( شوبز نیوز) سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے کہا ہے کہ میں عرصہ پینتیس سال سے اسٹیج سے دور ہوں لیکن اب بھی دل کرتا ہے کہ اسٹیج پر کام کروں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسٹیج سے کیا تھا لیکن اس کے بعد ٹی وی کی طرف چلی گئی اور اس کے بعد اسٹیج پر کام نہیں کیا ۔ کراچی میں اسٹیج ڈرامہ نہیں ہوتا تاہم اگر لاہور میں کسی اچھے اسٹیج ڈرامے میں کام کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی کیونکہ یہ میری خواہش ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ٹی وی ڈرامہ ”آغوش ” میں ینگ ٹو اولڈ کردار ادا کیا تھا جو صحیح معنوںمیں میری پہچان بنا تھا۔




