فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مار کر جعلی وملاوٹی کھویا تیار کرنیوالے دو یونٹ تیار کر لئے، بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا قبضہ میں لیکر ملزمان وسیم’ شہباز انجم وغیرہ کو حوالہ پولیس کر دیا’ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایف ایس او طلحہ اور تعظیم جبران نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ راوی روڈ پر وسیم اور موضع کلیانوالہ میں چھاپہ مار کر شہباز انجم کے یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر جعلی کھویا ومکھن تیار کیا جا رہا تھا کہ اور ٹیسٹ کرنے پر کھویا اور مکھن ملاوٹی پائے گئے، جس پر بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا ومکھن قبضہ میں لیکر تلف کر دیا




