32ہزار سے زائد عازمین حج سعودیہ پہنچ گئے

لاہور (بیوروچیف) حج پروازوں کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری 126 پروازوں کے ذریعے 32 ہزار 454 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔4 ہزار 489 پرائیویٹ عازمین حج بھی سعودی عرب پہنچ گئے4 مئی سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ آج پاکستان کے مختلف شہروں سے 17 حج پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 377 عازمین روانہ ہوں گے۔ پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت مختلف خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری، شعبہ گمشدگی وبازیابی نے 6 عازمین حج، 37 ویل چیئرز اور 37 سو بیگز تلاش کر کے منزل تک پہنچائے، حرم گائیڈز نے 13 ہزار سے زائد عازمین حج کی درست راستے کی طرف رہنمائی کی حج میڈیکل مشن کے تحت عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری132 ڈینٹل پروسیجر، 28 ایکسرے، 18 لیب ٹیسٹ، 8 الٹراسانڈ، 5 ای سی جی اور 5 ہزار OPD خدمات فراہم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں