میچ ٹو میچ پلان کیا اور کامیابیاں ملتی رہیں’ بابراعظم

لاہور (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کی۔ بابراعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور ان کے شائقین کے لیے زبردست لمحہ ہے، بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے میچ ٹو میچ پلان کیا جس کی وجہ سے کامیابیاں ملتی رہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کنڈیشنز اور پچز اچھی تھیں، لاہور اورکراچی کی پچز میں بھی فرق تھا، گرائونڈ اسٹاف کو کریڈٹ دینا چاہیے، کنڈیشنز مختلف ہونے کی وجہ سے صورتحال کا جائزہ لینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ بابراعظم بولے فیملی کے بعد سب سے زیادہ دعائیں فینز کی تھیں، فیملی کی دعائیں بہت ہوتی ہیں، والدین کی دعاں سے یہاں پہنچا ہوں، ہمیں اپنے اعصاب پر قابو پانا تھا اس پر ایک دوسرے سے بات ہوئی تھی۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ مائنڈ سیٹ اور کنڈیشنز کو دیکھ کر خود کو ایڈجسٹ کریں گے، پلیئر کا کام کھیلنا ہے، یہ پلیئر نے فیصلہ نہیں کرنا کہ کس فارمیٹ میں کھیلنا ہے، پلیئر کو تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہیے۔بابراعظم بولے جشن کاسج ٹائم کم ہے، صبح بنگلا دیش روانہ ہونا ہے، ٹیسٹ کے لیے بنگلا دیش جا کر تیاری کروں گا، ٹرافی کو پشاور بھی لے کر جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں