پاک بھارت میچ ہمیشہ زیادہ دبائو والا ہوتا ہے’ سلمان علی آغا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھارت کے خلاف میچوں کو ایک بڑا چیلنج اور جذباتی تجربہ قرار دیتے ہیں۔گزشتہ کچھ سالوں میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچوں کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے ناظرین کو اپنے تجربات اور احساسات سے آگاہ کیا۔پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کپتانی کرنا ایک بڑا موقع ہوتا ہے، اس وقت آپ کے ذہن میں کیا جذبات تھے؟ کیا کبھی گھبراہٹ محسوس ہوئی؟جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ میں بطور کپتان نروس نہیں ہوتا۔ ایسی صورتحال میں مجھ پر بطور کھلاڑی اوربطور کپتان بھی اعصابی دبا ہوتا ہے۔البتہ ایک فرق ضرور ہوتا ہے کہ جب آپ پیشہ ورانہ کرکٹ کافی کھیل چکے ہوں تو یہ کیفیت زیادہ تر میچ سے پہلے تک محدود رہتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ زیادہ دبا والا ہوتا ہے لیکن میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ میدان میں اترتے ہیں تو ایک دو گیندوں کے بعد صورتحال نارمل ہوجاتی ہے اور پھر پوری توجہ صرف میچ پر مرکوز ہوجاتی ہے، اردگرد کی چیزوں سے دھیان ہٹ جاتا ہے اور آپ صرف کھیل کے بارے میں سوچتے ہیں۔پاک بھارت میچ کے دوران دبا پر قابو پانے سے متعلق سوال پر سلمان علی آغا نے بتایا کہ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ دبا دراصل دو چیزوں سے پیدا ہوتا ہے، ماضی یا مستقبل۔اگر آپ ماضی کے واقعات یا مستقبل کے خدشات کے بارے میں سوچتے رہیں گے تو پریشر بڑھے گا لیکن اگر صرف اسی لمحے اور اس گیند کے بارے میں سوچیں، تو دبا کم ہو جاتا ہے اور آپ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں