ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی سپر اسٹار یش کی فلم ٹاکسک ایک بار پھر موخر کر دی گئی، جس پر مداحوں نے شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔فلم میکرز نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کو عالمی سطح پر زیادہ بڑے ناظرین تک پہنچانے کے لیے ریلیز ملتوی کی جا رہی ہے۔اس سے قبل فلم کو 19 مارچ کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد اسے 4 جون 2026 تک موخر کیا گیا تھا۔تازہ تاخیر کے بعد اب تک نئی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔یہ فیصلہ سینماکون میں فلم کی پریزنٹیشن کے بعد سامنے آیا۔




