فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کا تسلسل جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل وضلعی افسران عوام کے لئے قابل رسائی رہیں اور شہریوں کے مسائل سن کر ان کا قابل عمل حل نکالیں اور درخواست گزار کو مطمئن کریں۔کمشنر نے دفاتر میں سائلین کے بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات اور پینے کے ٹھنڈے پانی کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی تاکید کی۔




