مجھ پرالزامات عائد کیے جاتے ہیں، دلجیت دوسانجھ

اوٹاوا (شوبز نیوز) بھارت کے پنجابی اور ہندی فلموں کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے دورہ کینیڈا کے دوران خالصتان کے حامیوں کی جانب سے بھارت مخالف مظاہرے کے بعد اب انھیں دونوں جانب سے ہونے والی تنقید کا سامنا ہے، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان چیلنجز کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ وہ صحیح راستے پر ہیں۔آریناز میں لوگوں کے جم غفیر کے درمیان اپنے اوورا ورلڈ ٹور کے ذریعے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔ تاہم انکی شاندار پرفارمنس اور مداحوں کے جوش و خروش کے باوجود انھیں کافی تنقید کا بھی سامنا ہے۔ انھوں کہا کہ جہاں جاتا ہوں ہر جگہ اور ہر طرف سے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔کینیڈا میں اپنے کنسرٹ کے دوران گانوں کے بیچ میں انہوں نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی مشکلات پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں