ممبئی (شوبز نیوز) اداکارہ تریشا کرشنن کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہوگیا، جس نے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات کے نتائج میں اداکار و سیاستدان وجے کی جماعت ٹی وی کے کی مضبوط کارکردگی کے بعد خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔یہ ویڈیو کلپ، جو مبینہ طور پر 2004 کے ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب حالیہ انتخابی رجحانات کے بعد وجے اور ان کی پارٹی کے حوالے سے سیاسی بحث میں اضافہ ہوا ہے۔تریشا کے فلمی کیریئر کے ابتدائی دور میں ریکارڈ کیے گئے اس انٹرویو میں ان کے خوابوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دس برسوں میں تامل ناڈو کی وزیرِ اعلی بننا چاہتی ہیں۔




