کپل شرما کا پاکستانی کامیڈین امان اﷲ کو خراج تحسین

ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی کامیڈی سپر اسٹار کپل شرما نے اپنے نیٹ فلکس شو کے دوران جنوبی ایشیا کے عظیم مزاحیہ اداکار امان اللہ خان (مرحوم) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔کپل شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز اسٹینڈ اپ مقابلوں سے کیا اور اب بالی ووڈ کی صفِ اول کی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں کامیڈینز کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں امان اللہ خان کی یادیں تازہ کیں۔کپل شرما نے بتایا کہ ایک بار لیجنڈری امان اللہ خان نے ان سے کہا تھا کہ مقابلہ عام طور پر ہیروز اور ہیروئنز کے درمیان ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں