شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد جاں بحق

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 36 افراد زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ کے ارغوان شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ایرانی عدلیہ کے اخبار میزان کے مطابق آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ عمارت میں استعمال ہونے والا آتش گیر بیرونی مواد (کلیڈنگ) تھا، ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہیایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں