سفاک افراد نے گھر میں سوئی خاتون کو مارڈالا،مغوی کی کھیتوں سے نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سفاک افراد نے گھر میں سوئی ادھیڑ عمر خاتون کو سر پر آہنی راڈ کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 20 روز قبل اغواء ہونیوالے شخص کی کھیتوں سے نعش مل گئی، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ ساہیانوالہ کے علاقہ 135 رب میں 65سالہ عذراں بی بی گھر میں اکیلی رہتی تھی اور اس نے شادی بھی نہ کی تھی’ گزشتہ شب وہ گھر میں سو رہی تھی کہ نامعلوم سفاک افراد نے سر میں آہنی راڈ کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار کر فرا رہو گیا جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لال مل چوک سے 60سالہ شخص جاوید اقبال اغواء ہوا، اہل خانہ جاوید اقبال کو تلاش کرتے رہے تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔ گزشتہ شب نشاط آباد کے نواح میں کھیتوں سے نعش ملی جس کی شناخت مغوی جاوید اقبال کی معلوم ہوئی۔ تاہم پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتلوں کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں