مختلف بیٹسمین مخصوص شاٹس کے ماہر مانے جاتے ہیں’ سلمان علی آغا’ حسن علی

کراچی (سپورٹس نیوز)کرکٹ میں مختلف بیٹسمین اپنی تکنیک اور مہارت کی وجہ سے مخصوص شاٹس کے ماہر مانے جاتے ہیں اس سلسلے میں پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا اور حسن علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔خصوصی انٹرویو میں ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بالر حسن علی نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتائے۔اس سوال پرکہ کور ڈرائیو کیلئے کون سا بیٹسمین قابل تعریف ہے ؟ اس پر دونوں کرکٹرز نے جواب میں بابر اعظم کا نام لیا۔اسٹریٹ ڈرائیو کی بات آئی تو دونوں نے کسی حیل و حجت نے بیک وقت سچن ٹنڈولکر کو بہترین قرار دیا۔ اسی طرح ریورس سوئپ شاٹ کیلئے گلین میکسویل کو ترجیح دی۔سوئچ ہٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈیوڈ وارنر اور گلین فلپس کے نام پر بحث چھڑ گئی۔ آخرکار تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں نے ڈیوڈ وارنر کو فوقیت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں